صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت دوست ہے، میں نے شیر افضل مروت کے بارے جو بات کی وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی بتاؤں گا
راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) خیبر پختونخوا کے صدر اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر رمضان کے بعد احتجاج کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جیل والے ملاقات کرنے دیں یا نہ دیں، عمران خان جب بلائیں گے ہم آئیں گے، ملاقات کے لیے لوگ چاہتے ہی نہیں ہم ٹائم پر پہنچیں۔
انہوں نے کہا کہ پوزیشن کا گرینڈ الائنس بنانے میں کامیاب ہوں گے، ملاقاتیں جاری ہیں۔
جنید اکبر نے مزید کہا کہ اختلاف رائے ہر بندے کا حق ہے لیکن اس طرح کی چیزوں کی حمایت نہیں کرتے، تھپڑ مارنا انتہائی غلط بات ہے۔