حماس نے بمباری میں ہلاک 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں

159

فلسیطنی مزاحمتی تنظیم حماس نے 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے 4 یرغمالیوں کی لاشیں انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے حوالے کر دی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حماس نے چاروں یرغمالیوں کی لاشیں خان یونس میں انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے سپرد کی۔

ہلاک یرغمالیوں میں اسرائیلی خاتون شیری بیباس، ان کے 2 بچے اور اوڈید لفشٹز شامل ہیں، یہ یرغمالی اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہوئے تھے۔

اس حوالے سے حماس کا کہنا ہے کہ اس نے یرغمالیوں کو زندہ رکھنے کے لیے جو کچھ ہو سکا وہ کیا ہے۔