کراچی سٹی کونسل اجلاس کی کوریج کے لیے پہلی مرتبہ میڈیا کو داخلہ پاس جاری

168
Karachi City Council meeting for the first time

کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سٹی کونسل اجلاس کی کوریج کے لیے میڈیا کو خصوصی داخلہ پاس جاری کیا گیا ہے۔

پاس کے بغیر صحافیوںکو اجلاس کی کوریج سے روک دیا گیا، پہلے بلدیہ عظمی کراچی کے میڈیا دفتر سے انٹری پاس بنوانے کے لیے گیٹ پر موجود کے ایم سی کے ایک افسر میڈیا کے لوگوں کو ہدایت دیتے رہے۔جبکہ میڈیا گیلری میں پاکستان پیپلز پارٹی ،پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو بغیر کسی انٹری پاس کے میڈیا گیلری میں آسانی سے آنے جانے کی سہولت موجود تھی۔سٹی کونسل اجلاس میں جب ان کی پارٹی کا یوسی چیئر مین خطاب کررہے ہوتے تو میڈیا گیلری میں موجود وہ کارکنان ان چیرمین کی ویڈیو بنا رہے تھے۔

اس حوالے سے بلدیہ عظمی کراچی کے اطلاعات و طباعت ومیڈیا مینجمنٹ کے سینئر ڈائریکٹر علی حسن ساجد کا کہنا تھا کہ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے سٹی کونسل کے اجلاس کی کوریج کے لیے نئے قواعد وضع کیے ہیں۔سٹی کونسل کے اجلاس کی کوریج کے لیے میڈیا گیلری میں داخلے کے لیے میڈیا کو انٹری پاس سٹی کونسل اجلاس، حاصل کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے انٹری پاس میڈیا مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔بغیر پاس کے کسی کو میڈیا گیلری میں داخلے کی اجازت نہیںدی گئی ہے۔