کراچی: سعید آباد تھانے کے علاقے میں پولیس ٹریننگ سینٹر کے سامنے حب ریور روڈ پر پر ڈمپر اور مسافر بس کے تصادم کے نتیجے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے سعید آباد تھانے کے علاقے حب ریور روڈ پر تیز رفتار ڈمپر اور مسافر بس کے تصادم کے نتیجے میں خواتین اور ڈمپر ڈرائیور سمیت 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق ڈمپر اور مسافر بس کے تصادم مسافر بس سڑک پر الٹ گئی جبکہ ڈمپر ڈرائیور اسٹیئرنگ میں پھنس گیا تھا جس سے وہ بھی شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ بس ڈرائیورکی غلط سمت ڈرائیونگ کی وجہ سے پیش آیا جبکہ بس ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا اور بس ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔