مراکش(صباح نیوز)وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے کہاہے کہ گزشتہ 5برسوں میں قومی شاہراہوں پر ٹریفک کے دباؤمیں 25فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ موثر اقدامات اور حالیہ پالیسیوں کے باعث شاہراہوں پر ہونے والے حادثات میں 50فیصد اور زخمیوں اور اموات کی شرح میں 30فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان میں چار لاکھ 93 ہزار کلو میٹر طویل روڈ نیٹ ورک موجود ہے جس میں 14400کلومیٹر نیشنل ہائی وے اور2500کلو میٹر موٹرویز بھی شامل ہیں۔ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے مراکش میں جاری چوتھی گلوبل منسٹریل کانفرنس برائے روڈ سیفٹی سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔