پختونخوا : پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق

165

پشاور(آن لائن)خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور ایک اور پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ سیرئی میں پولیو ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں اہل کار جاں بحق ہوگیا۔ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے علاقے کی ناکا بندی کردی۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔