میرپورخاص پولیس کی کارروائی، منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی

67

میرپورخاص( بیورو رپورٹ) پولیس کی خفیہ اطلاع پر بڑی کاروائی 15 لاکھ روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی، بین الاضلاعی گروہ کے 02 کارندے گرفتار تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپورخاص کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او غریب آباد پولیس اسٹیشن انسپکٹر فیصل شفیع میمن نے ہمراہ ٹیم متعلقہ تھانے کی حدود سندھڑی روڈ نزد پاک کالونی گراونڈ کے پاس انٹیلیجنس بیس پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 02 بین الاضلاعی منشیات اسمگلرز کو گرفتار کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گرفتار اسمگلرز کی شناخت جاوید اور مبین علی جسکانی ضلع لاڑکانہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں گرفتار اسمگلرز کے قبضے سے 15 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد جس میں 3 کلو 800 گرام (3800 گرام) چرس اور 510 گرام آفیم شامل ہے براہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 15/2025 زیر دفعہ 9C S.C.N.S Act 2024 غریب آباد پولیس اسٹیشن پر درج، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔