سکھر (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما ،سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو اور صوبائی ڈپٹی سیکریٹری مولانا حزب اللہ جکھرو نے جماعت اسلامی ضلع گھوٹکی کے رھنماء، سندھی اور اردو زبان کے معروف ادیب سردار احمد گڈانی کے بھائی اور موٹر وے پولیس کے انسپکٹر ارشاد احمد گڈانی کے والد سابق امیر جماعت اسلامی مقام گل بیگ گڈانی میرپور ماتھیلو مرحوم منظور احمد گڈانی کی وفات پر انکے گاؤن گل بیگ گڈانی پہنچ کر سردار احمد گڈانی ، ارشاد احمد گڈانی ، غلام مرتضی گڈانی اور دیگر لواحقین سے اظہارِ افسوس و تعزیت کیا، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔