سکھر(نمائندہ جسارت)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ملک میں انسانی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں جس کے خلاف پی ٹی آئی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں سندھ کی عوام کو نا پہلے تنہا چھوڑا تھا اور نا اب کسی صورت تنہا چھوڑینگے پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں نے جیلیں کاٹی ہیں بہت جلد بربریت، فسطائیت اور فارم 47 والے نظام کا مکمل خاتمہ ہونے والا ہے ملک کی عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا عوام سب کچھ سمجھ چکے ہیں اور عمران خان کے بغیر ہمیں سب زیرو دیکھائی دیتے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز انصاف ہا?س ملٹری روڈ سکھرپروفد کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے سنئیر رہنما و سکھر کی نامور سماجی شخصیت گوہر علی کھوسہ سے ملاقات کے دوران کیا ملاقات میں انہوں نے گوہر کھوسہ سے انکی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات کیلئے دعا مغفرت کی اس موقع پر کارکنان و سنیئر رہنما بھی موجود تھے ، کارکنان سے گفتگو کے دوران پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے پیپلز پارٹی نے سندھ کی عوام کے مفادات کے لیے کو ئی کام نہیں کیا،سندھ کے حقوق کیلئے پی ٹی آئی کی جدوجہد ہمیشہ جاری ہے اور رہے گی، ہمیں یقین ہے کہ پی ٹی آئی قائد عمران خان اپنے تمام کیسز کا سامنا کرکے انشاء اللہ عوام کے درمیان ہونگے۔