نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے جو بھی کرکٹر فیلڈ پر آتا ہے وہ ورلڈ کلاس ہوتا ہے۔
کراچی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اہم بیٹر کین ولیمسن نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان کے ساتھ دو میچز کھیلے ہیں، پاکستانی ٹیم میں بہترین صلاحیتیں موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس تجربے کار کھلاڑی موجود ہیں جو کافی عرصے سے کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ، شاہین آفریدی اور کپتان محمد رضوان شاندار کھلاڑی ہیں اور سلمان علی آغا بھی اچھی فارم میں ہیں۔
واضح رہے کہ چمپئینز ٹرافی 2025 کے میچز کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہوگا جبکہ اختتام 9 مارچ کو ہوگا۔