جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی کراچی پریس کلب میں استقبال رمضان کی خصوصی تقریب

83
Karachi Press Club Ramadan special event

کراچی:حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے کراچی پریس کلب میں خواتین کے لیے استقبال رمضان کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اسری غوری نے پریزنٹیشن کے ذریعے قرآن وحدیث کی روشنی میں رمضان کی اہمیت اور اس میں کرنے کے کاموں کی طرف رہنمائی کی اورکہا کہ روزہ کی روح کو حاصل کرنے کے لیے قرآن سے حقیقی تعلق ضروری ہے۔ مدینہ کی ریاست جیسا ملک دیکھنے کے لیے نبی ﷺکے لائے ہوئے نظام عصمت و عفت کو لانے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عرفانہ ملک نے شرکاء کو بتایا کہ رمضان میں اپنی صحت کا خیال رکھنے کے لیے کن اصولوں کو مد نظر رکھا جائے۔اپنی خوراک میں صحت بخش چیزوں کو شامل کیا جائے۔

پروگرام میں نائب ناظمہ کراچی عذرا سلیم، مرکزی سیکریٹری اطلاعات فریحہ اشرف اور سیکریٹری اطلاعات کراچی ثمرین احمد، انچارج صفحہ خواتین جسارت میگزین غزالہ عزیز، ممبر گورننگ باڈی مونا صدیقی سمیت مختلف اداروں سے وابستہ خواتین صحافی شریک تھیں۔