حیدر آباد:مختلف حادثات وواقعات میں3 افراد ہلاک

85

حیدرآباد(نمائندہ جسارت ) 2مختلف حادثات وواقعات میں تین افراد ہلاک،بلدیہ تھانے کی حدود میں ٹیوٹا شورو بائی پاس کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 34سالہ ابراہیم ولد امام بخش ہلاک ہوگیا، پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کردیا جبکہ ٹرک تحویل میں لے لیا، دوسری جانب بھٹائی نگر تھانے کی حد میں گھوڑا گراؤنڈ کے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں نوشہروفیروز کا رہائشی60سالہ غلام حسین ولد الہی بخش ہلاک ہوگیا۔