پی ایم ای ایکس میں19.499بلین روپے کے سودے

27

کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روزمیٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے19.499بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 30،078 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت10.337بلین روپے رہی۔ جبکہ بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت3.926 بلین روپے،چاندی کے سودوں کی مالیت1.214 بلین روپے،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت1.134بلین روپے،این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 1.024بلین روپے،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت727.810 ملین روپے،کاپرکے سودوں کی مالیت506.544 ملین روپے،قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 420.786ملین روپے،ایس پی 500 کے سودوں کیمالیت 78.885ملین روپے،ڈی جے کے سودوں کی مالیت74.828ملین روپے،پیلیڈیم کے سودوں کی مالیت 28.046 ملین روپے،ایلومینم کے سودوں کی مالیت 15 .322 ملین روپے اوربرینٹ کے سودوں کی مالیت 8.360 ملین روپے رہی۔