فوڈ پراسیسنگ کی صنعت کوجدید سائنسی بنیاد پر ترقی دی جا سکتی ہے

130

فیصل آباد (کامرس ڈیسک) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز کے سینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا نے لاہور چیمبر کے صدر ابو ذر شاد کی دعوت پرچیمبر کی خصوصی تقریب میں شرکت کی جس میںا سپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل کے نیشنل کو آرڈی نیٹر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد اور سیکرٹری جمیل احمد قریشی بھی موجود تھے۔اجلاس میں معیشت کو ٹھوس اور پائیدار بنیاد پر استوار کرنے کیلئے حکومت اور اداروں کے باہمی تعاون سے کی جانے والی منظم کوششوں کو سراہا گیا۔ قیصر شمس گچھا نے خاص طور پر گرین پنجاب کے نام سے شروع کئے جانے والے پروگرام کو سراہا جس کے ذریعے زرعی پیداوار کو بڑھانے کے علاوہ فوڈ پراسیسنگ کی صنعت کو بھی جدید سائنسی بنیاد پر ترقی دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ فارمنگ مستقبل کی ضرورت ہے تاہم بجلی اور زرعی مداخل کی سستے داموں فراہمی سے بھی زرعی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اس سلسلے میں آرمی چیف کے ویڑن کو سراہا اور کہا کہ حکومت اور اداروں کی مشترکہ کوششوں سے معیشت کو جلد بحالی کی راہ پر ڈال دیا گیا ہے۔ قیصر شمس گچھا نے سپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل کے کو آرڈی نیٹر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔