جیکب آباد میں بلدیہ کل ک کی رشوت خوری عروج پر

96

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد بلدیہ کے کلرک کی رشوت خوری ،پیدائش ،نکاح نامے اور دیگر سرٹیفکیٹ کے اجرا پرایک ہزار رشوت وصولی،بداخلاقی سے پیش آنے اور تاخیری حربے اختیار کرنے تنگ کرنے کی شکایات ،بلدیہ کلرک انتہائی بد اخلاق ہے ہٹا کر کسی بااخلاق کو مقرر کیا جائے۔ شہریوں کا سی ایم او سے مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد بلدیہ کے کلرک نے دفتر میں رشوت کا بازار گرم کردیا ہے پیدائش ،فوتگی ،نکا ح نامے سمیت دیگر سرٹفیکیٹ کے حصو ل کے لئے آنے والوں سے بداخلاقی سے پیش آنے اور کھلے عام رشوت وصولی کرنے کی شکایات بڑھ گئی ہیں۔ شہری جاوید علی ،آصف ،رحیم بخش ،کملا بائی ،ہریش ،سعید اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بھنگیوں کے انچارج کو سرٹیفکیٹ کے اجرا پر رکھا گیا ہے جسے بات کرنے کی بھی تمیز نہیںپیدائش سرٹیفکیٹ مفت ہے لیکن پھر بھی بلدیہ کلرک سلیم پیچوہو زبردستی وصول کررہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں پیدائش سے لیکر ہر سرٹیفکیٹ پر ایک ہزار سے دس ہزار تک رشوت وصولی کی جارہی ہے نہ دینے والوں کو دفتر کے چکر لگوائے جارہے ہیں اور تاخیری حربے اختیار کرکے شہریوں کو تنگ کیا جارہا ہے ۔شہریوں نے وزیر بلدیہ ،چیئرمین بلدیہ جیکب آباد اور سی ایم او سے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیہ کلرک سلیم پیچوہوکو ہٹاکر بااخلاق عملہ مقرر کیا جائے اور رشوت خوری کا خاتمہ کیا جائے ۔