چمپئنز ٹرافی کا آغاز آج سے ہوگا، پاکستان نیوزی لینڈ مدمقابل ہونگے

101
کراچی : پاکستانی کھلاڑی چمپئنز ٹرافی سے قبل کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کرتے ہوئے

کراچی (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کی میزبانی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025 کا آغاز آج (بدھ) سے ہورہا ہے ۔ا فتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیاریاں بھرپور انداز میں کی ہیں ۔ دوسرے روز بھی کھلاڑیوں نے جم کر پریکٹس کی، نیشنل اسٹیڈیم کے اوول گراونڈ پر پاکستانی ٹیم نے دوسرا پریکٹس سیشن کیا، اس دوران فاسٹ بولر حارث رئوف نے بھی بولنگ کی۔کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن سے پہلے فزیکل ٹریننگ کی، اس کے بعد کیچنگ اور پھر بولنگ اور بیٹنگ کے نیٹ پر جوہر دکھائے۔اس دوران فاسٹ بولر حارث روف نے بالنگ کی لیکن وہ چند ہی اوور کرانے کے بعد تھرو کی پریکٹس کرتے نظر آئے جبکہ ٹیم کے دیگر بولرز پورے ردھم کے ساتھ بولنگ اور بیٹر بیٹنگ کرتے رہے۔