کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کلفٹن بارہ دری میں بااثر دوست کے ہاتھوں لڑکے کے قتل کیس میں ملزم کو چھوڑنے پر ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق5 فروری کو کلفٹن بارہ دری پارک کے قریب 20 سالہ محمد الیاس کو تشدد کر کے جان سے مار دیا گیا تھا نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم افضل کو بوٹ بیسن پولیس نے حراست میں لے کر چھوڑ دیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم چھوڑنے پر ایس ایچ او بوٹ بیسن عمران آفریدی کو معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔