ایم پی اے عبدالباسط کی میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں ہنگامہ آرائی

69

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم پی اے عبدالباسط کا نارتھ ناظم آباد میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں ہنگامہ آرائی،گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، جس میں ایم پی اے عبدالباسط اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دفتر میں داخل ہوئے اور ڈائریکٹر بی اینڈ آر خالد سمیت دیگر افسران سے بدتمیزی کی اور زدوکوب کیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایم پی اے عبدالباسط نے PIDCL کی اسکیموں کے لیے Non-Duplication کا NOC حاصل کرنے کی کوشش کی، تاہم ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے افسران نے قانونی تقاضے پورے کیے بغیر این او سی جاری کرنے سے انکار کر دیا۔ ٹاؤن انتظامیہ کے مطابق، تمام این او سی متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق مکمل تصدیق کے بعد جاری کیے جاتے ہیں، اور کسی بھی دباؤ کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔نارتھ ناظم آباد میونسپل کارپوریشن کی انتظامیہ نے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔