کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سٹی کورٹ میں درپیش مسائل سے متعلق درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی۔ منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں سٹی کورٹ میں درپیش مسائل سے متعلق درخواست کی فوری سماعت کرنے کی استدعا پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس میں کہاکہ اس درخواست میں ایسی کونسی بات ہے کہ فوری سماعت کی جائے۔