کنٹونمنٹ بورڈز میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تیاریاں کر لی گئیں

32

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں بڑے پیمانے پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے، تمام کنٹونمنٹ بورڈز میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ترجمان کنٹونمنٹ بورڈ کے مطابق کورنگی کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے آج کورنگی بھٹائی کالونی اور اطراف میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائے گا، کلفٹن، ڈیفنس، درخشاں اور گزری کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ہوگا۔