گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا عمران خان کو ایڈوائزر بدلنے کا مشورہ

154

لندن: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو اپنا ایڈوائزر بدلنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ اپنے ایڈوائزر کو تبدیل کریں تو انہیں بہترین نتائج ملیں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ عمران خان غلط جگہ خط بھیج رہے ہیں اور سب سے پہلے انہیں اپنے ایڈوائزر بدلنے کی ضرورت ہے، اگر بانی پی ٹی آئی گورنر ہاؤس میں موجود امید کی گھنٹی بجائیں تو وہ ان کے سوال کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ   پاکستان کی معیشت اس وقت بہتر ہو رہی ہے، اور اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے ملک کے بارے میں اچھے خیالات رکھنے چاہئیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ڈمپر مافیا کی بے جا طرفداری شہریوں کی مزید اموات کا سبب بن رہی ہے، شہریوں کے غصے کو قابو میں رکھنا اب مشکل ہو چکا ہے، اور حکام کو اس پر فوری طور پر توجہ دینی چاہیے۔