پشاور ہائی کورٹ کا اسد قیصر کو 8 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

149
abolish the constitution

پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 8 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس عبد الفیاض نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر اسد قیصر عدالت میں خود پیش ہوئے۔

اسد قیصر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ وہ گزشتہ 10 سال سے ہر رمضان میں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جاتے ہیں اور اس رمضان میں بھی ان کا عمرہ پر جانے کا ارادہ ہے، لہٰذا کیس کی سماعت رمضان کے بعد کی جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اٹارنی جنرل آفس سے پوچھا جائے کہ آیا رپورٹ موصول ہوئی ہے یا نہیں، جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ انہیں مزید وقت دیا جائے تاکہ وہ جلد رپورٹ جمع کروا سکیں۔

عدالت نے اسد قیصر کو 8 اپریل تک حفاظتی ضمانت فراہم کرتے ہوئے گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔