اناج منڈی کے تاجر سے لوٹ مار،مزاحمت پر گولی مار دی گئی

143

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)انجمن تاجران سندھ حیدرآباد کے صدر صلاح الدین غوری جنرل سیکرٹری امجد آرائیں و دیگر عہدیداران نے اناج منڈی کے تاجر فاروق سبحانی کے منشی انیس قریشی سے قاسم آباد میں ریکوری کے دوران نسیم نگر تھانے کی حدود میں 8 لاکھ بیس ہزار روپے کی رقم،دو عدد موبائل فون اور پرس چھین لینے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں، دوران واردات مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے انیس قریشی کے پاؤں پر گولی مار کر فرار ہوگئے ،انیس قریشی سول اسپتال میں زیر علاج ہے، ہم انجمن تاجران سندھ حیدآباد کے پلٹ فارم سے ایس ایس پی حیدرآباد اور نسیم نگر کے ایس ایچ او سے مطالبہ کرتے ہیں تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور واردات میں ملوث عناصر ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور چھنیی گئی رقم کو فوری طور ریکوری کرائی جائے۔ انجمن تاجران سندھ حیدرآباد اناج منڈی کی یونین سے مشاورت کے بعد جلد لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔