جاوید اخلاق کی والدہ کے انتقال پر سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی تعزیت

117

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حکیم ایوب قریشی کی اہلیہ اور تنظیم اساتذہ پاکستان وجماعت اسلامی پھلیلی پریٹ آباد کے رہنما جاوید اخلاق کی والدہ کے انتقال پر سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق،سابق نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے ان کی رہائش گاہ پریٹ آباد میر نبی بخش ٹائون میں جاکر اظہار تعزیت و دعائے مغفرت کی، اس موقع پر حکیم ارشد قریشی،زین قریشی اور اویس قریشی سماجی رہنما عبدالرحیم قریشی شکیل قریشی بھی موجود تھے ۔