جیکب آباد(نمائندہ جسارت) مہران سوشل فورم کے چیئر مین ایڈ ووکیٹ عبدالحئی سومرو نے کہا ہے کہ منتخب نمائندے عوام سے لاتعلق بنے ہوئے ہیںجیکب آباد کے سول اسپتال کو بی ایچ یو اور جمس کو سیاسی مداخلت نے تباہ کردیا ہے سویلین کے بجائے وردی والا مقرر کیا جائے جمس میں مداخلت کو وہی روک سکتا ہے سرکاری دفاتر میںعملے کی غیر حاضری سے دوردراز سے آنے و الے سائلین خوار ہوتے ہیں،نادرا اور سیپکو کا دفتر شہر منتقل کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو نے پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بابو حنیف لاشاری ،زاہد وگن اورآصف منجھو و دیگر موجود تھے۔ عبدالحئی سومرو کا مزید کہنا تھا کہ بریگیڈیئر زبیر شیخ کو ڈائریکٹر مقرر کرکے جمس کو تباہی سے بچایا جائے جمس کے معاملے پر ایم پی اے نے عوام کا کیس لڑا ہے جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔جمس میں آنے والے مریضوں کو دوا باہر سے لینی پڑتی ہے جو دوا ہے اسپتال میں ہے وہ بھی سب اسٹینڈرڈ ہے مریضوں کا بچایا یا لواحقین خود کو بچائے کیونکہ مہنگائی سے عوام مشکلات کا شکار ہے علاج کے لیے قرض سودپر لینا پڑتا ہے ،نادرااور سیپکو آفس شہر میں قائم کیے جائیںنادرا کے لیے جیم خانہ ،مختار کار آفس کے برابر کا خالی پلاٹ انتہائی مفید ہے16گریڈ کے ملازم کی ضلع میں برسوں سے غیر قانونی تقرری ،بے جا مداخلت ،ڈی سی سمیت دیگر کے اختیارات کے استعمال پر عبدالحئی کا کہنا تھا کہ جن سیاسی نمائندوں نے ایسے ملازم کو مقرر کرایا ہے ان کو سوچنا چاہیے مذکورہ افسر مسائل کی جڑ ہے جس سے ضلع کو فوری نجات دلائی جائے۔