کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور پھوار ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے مصروف تجارتی علاقے آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف کے علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔آج صبح سے ہی کراچی کا موسم ابر آلود تھا۔
ذرائع کے مطابق ناظم آباد اور اطراف کے علاقوں میں بھی بوندا باندی ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں تیزبارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔
اونچی سطح کے بادلوں کی وجہ سے پیرکوشہرمیں وقفے وقفے سے بادلوں کا سلسلہ جاری رہا، شام کے وقت شہرکے اولڈ سٹی ایریا کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، پھوارشروع ہوئی۔
اس دوران شہر کے مضافاتی علاقوں سرجانی ٹاون، نارتھ کراچی ،نارتھ ناظم آباد، قائد آباد، بن قاسم، لانڈھی، ملیر وملحقہ علاقوں میں بونداباندی ہوئی جبکہ صدراورڈی ایچ اے میں پھوار پڑی۔
اس سے قبل شہرمیں صبح کے وقت کم سے پارہ 19ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ پارہ گزشتہ روزکے مقابلے میں مذید ایک ڈگری اضافےسے33.5ڈگری ریکارڈ ہوا۔