رواں سال 10 سے زائد، آئندہ 4 سال میں 50 سرکاری ادروں کی نجکاری کی تیاری

163
50 public enterprises in the next 4 years

اسلام آباد: وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیراقتصادی اموراحدچیمہ سےعالمی بینک کے وفد نے الگ الگ ملاقات کی ، احسن اقبال نے پاکستان کودرہیش معاشی چیلنجز اور مستقبل کےایجنڈے سےآگاہ کیا ۔ احد چیمہ نے بتایا رواں سال دس سے زائد سرکاری اداروں کی نجکاری کا ہدف ہے ۔

میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر منصوبہ بندی سے ورلڈ بینک وفد کی ملاقات میں پائیدارمعاشی ترقی کیلئےحکومتی اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ عالمی بینک کے وفد کواڑان پاکستان اور فائیوایز نیشنل ٹرانسفارمیشن پلان پربریفنگ دی گئی ۔ احسن اقبال نے برآمدات پرمبنی ترقی، توانائی، ماحولیات اور ایکویٹی کو ترجیح قراردیا ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر اقتصادی امور احد چیمہ سے ملاقات کے جاری اعلامیے کے مطابق احد چیمہ نے بتایا سرکاری اداروں کی مرحلہ وار نجکاری ہوگی۔ پہلے مرحلے میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور دوسرے مرحلے میں پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کی نجکاری کی جائے گی ۔ جبکہ آئندہ چار میں پچاس سرکاری اداروں کی نجکاری کا منصوبہ ہے ۔

وفاقی وزیر احد چیمہ نے عالمی بینک کے ساتھ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پرعملدرآمد یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا اور کہا ڈیجیٹل اکانومی کے فروغ کیلئےتحقیق اور ماڈلز کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ آئی ٹی اوردیگرشعبوں میں نوجوانوں،خواتین کی تربیت کے پروگرامزجاری ہیں۔