پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں سالانہ امتحانات 10 مارچ سے لئے جائیں گے

259

پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں میں سالانہ امتحانات 10 مارچ سے شروع ہوں گے۔ 

پنجاب بھر کے 42 ہزار سرکاری اسکولوں میں سالانہ امتحانات 10 مارچ سے 20 مارچ تک جاری رہیں گے۔ 

چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی امان اللہ کے مطابق امتحان میں 65  لاکھ سے زائد بچے شرکت کریں گے۔

سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی امان اللہ کے مطابق سالانہ امتحانات پنجاب ایگزامینیشن بورڈ کے تیار کردہ سوالات پر مبنی ہوں گے۔

سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان عید الفطر کی تعطیلات کے پیش نظر 31 مارچ سے ایک یا دو روز قبل متوقع ہے۔

سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق نیا تعلیمی سال 2025-26 کا آغاز 3 اپریل سے ہوگا۔