مصر: قاہرہ میں عمارت گرنے سے 10 افراد ہلاک

147

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک عمارت گرنے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عمارت کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریسکیوٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے، ریسکیو ٹیموں نے فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عمارت گیس سلنڈر کے دھماکے کے سبب گری ہے جبکہ زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔