بیجنگ: چین میں کم ہوتی ہوئی آبادی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے حکومت نے شادیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامی رقم دینے کا سلسلہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہےکہ نقد رقم لے کر نوجوان جوڑے سکون کی زندگی گزاریں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق چینی حکومت کے شادی کرنے پر نقد اعلان کے بعد بہت سارے نوجوانوں نے مستقبل میں شادی کرنے کے منصوبے کو ملتوی کرتے ہوئے فوری شادی کرکے حکومت سے نقد رقم حاصل کی ہے۔
چین میں کئی شہری حکومتوں نےشادی کرنے پر آبادی کی شرح بڑھانے کے لیے نقد انعامات اور دیگر مراعات د ینے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد چین میں تیزی کے ساتھ شادیوں کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہواہے۔
حکومت کی یہ ترغیب ایسے وقت میں دی جا رہی ہے جب چین میں شادیوں کی شرح تیزی سے کم ہو رہی ہے، نوجوانوں میں شادی نہ کرنے کے رجحان کی بڑی وجوہات میں تعلیم، بچوں کی پرورش کے بڑھتے اخراجات، اور مشکل معاشی حالات شامل ہیں۔
خیال رہےکہ گزشتہ سال میں چین کی آبادی مسلسل تیسرے سال کم ہوئی جبکہ 2023 کے مقابلے میں شادیوں کی تعداد میں 20 فیصد کمی ہوئی ہے۔