پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے درخواست دینے والے تمام بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کر دیے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت سے سات صحافیوں نے پاکستان کے ویزے کے لیے رجوع کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق تمام بھارتی صحافیوں کو پاکستان کا ویزا جاری کر دیا گیا ہے، کسی بھی بھارتی صحافی کا ویزا مسترد نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ چمپئینز ٹرافی 2025 کے میچز کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہوگا جبکہ اختتام 9 مارچ کو ہوگا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔