انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم براستہ کولمبو سے لاہور پہنچی۔
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کپتان اسٹیو اسمتھ کی قیادت میں 14 کھلاڑیوں پر مشتمل 17 رکنی دستہ صبح 8 بجے لاہور پہنچا۔
واضح رہے کہ چمپئینز ٹرافی 2025 کے میچز کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہوگا جبکہ اختتام 9 مارچ کو ہوگا۔