روسی حکام سے ملاقات، امریکی وزیرخارجہ سعودی عرب پہنچ گئے

130

 امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو روسی حکام سے ملاقات کے سلسلے میں سعودی عرب پہنچ گئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی ثالثی میں روس، یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب پہنچے ہیں، امریکی وزیر خارجہ اور دیگر امریکی حکام کی روسی وفد سے ملاقات منگل کو طے ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی وفد میں وزیر خارجہ مارکوروبیو، قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز اور مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف شامل ہیں تاہم روسی وفد میں شامل حکام کے نام منظر عام پر نہیں آئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ روس کا مطالبہ ہے یوکرین نیوٹرل ہو جائے اور کچھ علاقے روس کے حوالے کر دے۔