ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)میونسپل کارپورشن ٹنڈوجام کے چیئرمین سیٹھ حاجی بدر میمن نے کہا ہے کہ شادی کی تقریبات میں فائرنگ کا انتظامیہ کونوٹس لینا چاہیے کوئی اپنی خوشی کی خاطر کسی کا گھر اُجاڑ دے اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے پیپلزپارٹی کے کونسلر اسرار احمد پٹھان کی مہندی کی رسم کے موقع پر کی جانے والی فائرنگ کے کی گولی لینے کی وجہ سے جابحق ہونے پر ان کے والد اکبر پٹھان سے اظہار تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا شادی کی اور دیگر تقریبات کے موقع پر فائرنگ کرنا فشن بناتا جارہا ہے لوگ اس بات کا خیال نہیں کرتے کہ ان کی وجہ سے دوسرے لوگ مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں انہوں کہ کوئی اپنی خوشی کی خاطر کسی کا گھر اجاڑ دے یہ نا قابل برداشت بات ہے اس کی سب لوگوں کو مذمت کرنی چاہیے انہوں نے کہا انتظامیہ کو بھی اس کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے تاکہ آئندہ اس طرح کا کوئی واقعہ رونما نہ ہو انہوں نے کہا کہ اس چیز کا کونسل بھی نوٹس لے گی کہ شادی ہالوں کو بھی اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ ہال بک کرتے وقت لوگوں کو پابند کریں کہ وہ کوئی فائرنگ یا آتش بازی جس سے انسانی جان کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے کوئی حرکت نہیں کریں گے انہوں نے کہا اسرار احمد پٹھان نوجوان نسل کا نمائندہ اور محنتی کو نسلر تھا اس واقعے میں ملوث افراد قانون کی پکڑ سے نہیں بچ سکیں گے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وائس چیئرمین مونسپل کارپورشن ٹنڈوجام سید شفت شاہ کاظمی اور کونسلروں کی بڑی تعداد موجود تھی جب ٹنڈوجام کی یوسیزز کے چیئرمین راواکرام راجپوت نعیم میمن دانشن قائم خانی سید حیدر شاہ کاظمی توفیق احمد قائم خانی نواب فرمان راجپوت مسرت راجپوت نوید نعمان سمیت دیگر نے اکبر پٹھان سے ان کے بیٹے کی افسوسناک موت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ پابندی کے باوجود شادیوں اور دیگر تقریبات میں فائرنگ کا ہونا افسوس ناک ہے ضلعی انتظامیہ اس کا نوٹس لے اور مقامی انتظامیہ سے بھی اس کی باز پرس کی جائے یہ ٹنڈوجام میں دوسرا افسوسناک واقعہ ہوا جب تک قانون پر سختی سے عمل نہیں کرایا جائیگا اُس تک لوگوں کی قیمتی جانیں غیر محفوظ رہیں گی جبکہ اسرار پٹھان کے والد اکبر پٹھان کی مدعیت میں شہزاد قائم خانی عادل قائم خانی واسق قائم خانی کے خلاف ایف آئی درج کرائی ہے اکبر پٹھان کے مطابق یہ تینوں بھائی ہوائی فائرنگ کر رہے تھے ان کے بیٹے نے جب انھیں روکا تو انہوں نے اس پر سیدھی فائرنگ کر دی جس کی وجہ اسرار احمد جابحق ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔