پڈعیدن ،پویس کاجرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون

59

پڈعیدن (نمائندہ جسارت ) نواحی علاقوں میں پولیس کا کریک ڈائون سنگین مقدمات میں مطلوب ملزمان سمیت 11 ملزمان گرفتار،2 پستول 7 رائونڈز،3050 گرام چرس، 600 گرام گٹکا اور گیمبلنگ آرٹیکلز برآمد،مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق بھریاسٹی اور مٹھیانی تھانوں کی پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔قربان سولنگی سے ایک پستول 5 رائونڈز اور اختیار کلہوڑو سے پستول، 2 رائونڈ برآمد کرکے متعلقہ تھانوں پر سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔ہالانی ، مورو اور نوشہروفیروز سٹی تھانوں کی پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان ہدایت اللہ خاصخیلی سے 2000 گرام چرس، سنگھار کھوسو سے 1050 گرام چرس اور سردار بھنگوار سے 600 گرام گٹکا برآمد کرکے متعلقہ تھانوں پر مقدمات درج کرلیے گئے۔ دریاخان مری اور بھریاسٹی تھانوں کی پولیس نے جوئے کے اڈوں پر الگ الگ کارروائیوں میں 6 جواریوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں ایاز سامٹیو ، نذر محمد لاشاری ، احمد لاشاری ، ساجد کلہوڑو ، سعید کلہوڑو اور شاہد چنا شامل ہیں۔