میرپورخاص،محکمہ آبپاشی کی نااہلی ،جرواری نہر نالے میں تبدیل

104

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) محکمہ آبپاشی اور متعلقہ اداروں کی مجرمانہ غفلت شہر کی نصف آبادی کو پانی فراہم کرنے والی جرواری نہر گٹر نالے میں تبدیل پانی وارہ بندی جرواری نہر آس پاس کی آبادی کے لیے ڈرینج نالے کا کام کرنے لگی ۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص شہر کی نصف آبادی کو پینے کا پانی پہنچانے والی جرواری نہر محکمہ آبپاشی اور متعلقہ اداروں کی مجرمانہ غفلت کے سبب گٹر نالے کی صورت میں جون کی تون موجود ہے ڈیڑھ ماہ سے پانی کی بندش کے سبب جرواری نہر آس پاس کی دکانوں مکانوں کے ڈرینج کی نکاس کے عمل کے لیے استعمال کی جارہی ہے عدالتی کمیشن متعلقہ ادارے سندھ حکومت محکمہ آبپاشیسمیت تمام محکمہ گزشتہ کئی سالوں سے جرواری نہر کی اس بدترین صورتحال پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے شاخ کے چاروں اطراف بنی ہوئی دکانوں گھروں کا ڈرینج کا پانی اس نہر میں سالہا سال سے چھوڑا جارہا ہے ایک جانب سے سینٹ واٹر کمیشن رپورٹ میں میرپورخاص ضلع کا 100 فیصد پانی غیر محفوظ قرار دینے اور دوسری جانب ڈرینج فضلے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہونے کے باوجود متعلقہ ادارے خاموش نظر آتے ہیں شہر کے متعدد علاقوں کے شہری آئے روز پینے کے پانی کی لائنوں میں گندا گٹر کے پانی کی شکایت روز کا معمول بنا ہوا ہے۔ شہری حلقوں کا کہنا تھا کہ جرواری شاخ کے اطراف سے ناجائز دکانوں اور مکانوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور ایک بھرپور آپریشن کرکے جرواری نہر میں چھوڑے جانے والے سیوریج پائپوں کو ختم کیا جائے تاکہ شہر کی نصف آبادی کو صاف اور بیماریوں سے پاک پینے کا پانی فراہم کیا جا سکے۔