جیکب آباد میلہ کمیٹی کے ناقص انتظامات

67

جیکب آباد(نمائندہ جسارت) جیکب آباد میلہ کمیٹی کے ناقص انتظامات ،مخصوص افراد کو ریفریشمنٹ دی گئی دیگر شرکا نظر انداز ، افسر کی سیکورٹی پر مقرر اہلکار مہمانوں کو کافی پیش کرتے نظر آیا،شرکاء کا احتجاج ،صحافی نے احتجاجن تعریفی شیلڈ وزیر سے وصول نہ کی۔ جیکب آباد سندھ ہارس اینڈ کیٹل شو کی میلہ کمیٹی کے میہر شاہ پر گھوڑوں کی دوڑ کے صوبائی وزیر ثقافت کی تقریب میں ناقص انتظامات کی شکایات ملی مخصوص اور منظور نظر افراد کو ریفریشمنٹ دی گئی افسران کو منرل واٹر جبکہ دیگر کو لوکل بوتل میں پانی دیا گیا متعدد افراد کو پینے کا پانی تک نہ ملا ،اسسٹنٹ کمشنر کی سیکیورٹی پر مقرر پولیس اہلکار کافی اور پلیٹوں میں ریفریشمنٹ مہمانوں کو پیش کرتے نظر آیا میلا کمیٹی کے اس رویہ پر شرکا نے شدید احتجاج کیا جبکہ ایک صحافی نے احتجاجی تعریفی شیلڈمہما ن خاص سے اعلان کے باوجود وصول نہ کی ۔