کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گلبرگ کیفے پیالہ کے قریب سوزوکی وین فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ تاہم اس حادثہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تاہم افراد محفوظ رہے۔ ریسیکو حکام کے مطابق سوزوکی وین میں خواتین بچوں سمیت 10 سے زاید افراد سوار تھے۔حادثے کے باعث گلبرگ سے واٹر پمپ جانے والے سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثرہوئی۔بعدازاں سوزوکی وین سے تمام افراد کو باحفاظت نکال گیا۔گاڑی کو ہٹاکر ہٹاکر ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی۔ حادثے کا شکار وین میں سوار فیملی شادی کی تقریب سے گھر جا رہے تھے۔