پنجاب کو حقیقی معنوں میں فوڈ باسکٹ بنانے پر کام جاری ہے،عظمیٰ بخاری

254

لاہور (مانیٹر نگ ڈ یسک )وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کو حقیقی معنوں میں فوڈ باسکٹ صوبہ بنانے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں زراعت،صنعت اور انفرا اسٹرکچر کا دور اپنے عروج پر ہے ، مریم نواز ہر شعبے میں انقلابی اور تاریخی اقدامات اٹھارہی ہیں، پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسانوں کے لیے تاریخی 400 ارب کا کسان کارڈ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کو حقیقی معنوں میں فوڈ باسکٹ صوبہ بنانے پر تیزی سے کام جاری ہے، کسانوں کو گرین ٹریکٹر،سپر سیڈرز اور کرایہ پر مشینری کی فراہمی کا سلسلہ بھی کامیابی سے جاری ہے ، مریم نواز پنجاب کے تمام اضلاع میں بلاتفریق لوگوں کو ریلیف دے رہی ہیں۔