پولیس اور وکلاء کرمنل جسٹس سسٹم کے دو پہیے ہیں ،ایس ایس پی حیدر آباد

240

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی نے ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ الیکشن میں کامیابی پانے والے نو منتخب اراکین صدر اشعر مجید کھوکھر، نائب صدر عبد الحفیظ سولنگی، جنرل سیکرٹری مسعود رسول بابر میمن، جوائنٹ سیکرٹری تنویر تنیو و دیگر اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نو منتخب اراکین نہ صرف وکلاء برادری کے حقوق کی حفاظت اور فلاح و بہبود کیلیے اپنا کردار ادا کریں گے بلکہ وکلاء اور پولیس کے درمیان باہمی عزت و احترام پر مبنی تعلقات کے قیام کو بھی یقینی بنائیں گے۔ ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پولیس اور وکلاء کرمنل جسٹس سسٹم کے دو پہے ہیں اور انصاف کی فراہمی اور عوام کے حقوق کا تحفظ دونوں کے درمیان ایک صحت مندانہ اور قانون و اخلاقیات پر مبنی تعلقات سے ہی ممکن ہے۔