کوئی بھی چیز تلنے سے قبل اگر کڑاہی میں دو یا تین قطرے لیموں کا رس ڈال دیں تو تلی ہوئی چیز میں تیل کم جذب ہو گا۔
سوئچ بورڈ چمکانے کے لیے کسی بھی کپڑے پر اگر نیل پالش ریموور لگا کر اس سے صاف کریں تو چمک اٹھے گا۔
کپڑوں پر اگر سیاہی یا بال پوائنٹ کی لکریں لگ جائیں تو انہیں اسپرٹ سے صاف کریں۔
فرش پر اگر پیلے بدنما داغ پڑ جائیں، تو پانی میںسرکہ اورسرف ملا کردھوئیں، چرش جگمگا اٹھے گا۔
اگر چھری کو ابلے ہوئے پانی ڈبو کر ڈبل روٹی کاٹی جائے، تو وہ بآسانی کٹ جائے گی۔
اگر سبزیاں ابالنے والے پانی میں لیموں کے چھلکے ڈال دیئے جائیں تو ان کی رنگت خوش نما رہتی ہے۔
ہاتھ سے لہسن کی بو ختم کرنے کے لیے ہاتھوںکو اسٹیل کے چمچے سے رگڑ کر سادہ پانی سے دھو لیں۔
پیاز جلدی گلانے کے لیے باریک گول گول لچھوں میں کاٹیں۔
اگر کام کرتے ہوئے ہاتھ جل جائے تو متاثرہ حصے پر پانی ڈالنے کی بجائے دہی لگائیں فوری آراملے گا۔