ٹرمپ پیوٹن ٹیلی فونک رابطہ بڑی پیش رفت ہے، سعودی عرب

166

سعودی عرب نے ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادی میر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کو بڑی پیش رفت قرار دے دیا۔

سعودی عرب کے لیے امریکی اورروسی صدور کی میزبانی باعث مسرت ہے، سعودی عرب ٹرمپ پیوٹن میں ملاقات کا خیر مقدم کرتا ہے۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے یہ اعلان روسی رہنما کے ساتھ تقریباً 90 منٹ کی ٹیلی فونک گفتگو کے بعد کیا، جس میں انہوں نے یوکرین میں تقریباً 3 سال سے جاری ماسکو کے حملے ختم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہم آخر کار ملاقات کی توقع کرتے ہیں، درحقیقت ہمیں امید ہے کہ وہ سعودی عرب آئیں گے اور میں بھی وہاں جاؤں گا، اور ہم شاید پہلی بار سعودی عرب میں ہی ملیں گے، ہم دیکھیں گے کہ کیا ہم کچھ کر سکتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ملاقات کی تاریخ طے نہیں کی گئی، لیکن یہ عنقریب ہوگی۔ انہوں نے تجویز دی کہ اس ملاقات میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان شریک ہوں گے، ہم ولی عہد کو جانتے ہیں اور میرے خیال میں یہ ملاقات کے لیے بہت اچھی جگہ ہوگی۔