نئی دہلی:14 برس عمر کے ایک بھارتی بچے آریان شکلا نے، جو غیر معمولی حسابی مہارت کے باعث ’’انسانی کیلکولیٹر‘‘ کہلاتا ہے، نے ایک ہی دن میں 6گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا کر دنیا کو حیران کر دیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق آریان نے تقریباً ایک سال پہلے عالمی ریکارڈ پہلی مرتبہ اس وقت بنایا تھا جب انہوں نے اطالوی ٹی وی شو لو شو دی ریکارڈ کے سیٹ پر محض 25.19 سیکنڈ میں50 پانچ ہندسوں والے نمبروں کو ذہنی طور پر جمع کر دیا تھا۔ اس متاثر کن کارکردگی کے بعد گنیز ورلڈ ریکارڈز نے انہیں دبئی میں مدعو کیا، جہاں انہوں نے مزید 6اعزاز اپنے نام کر لیے۔
دبئی میں آریان نے درج ذیل ریکارڈز نام کیے ہیں۔
30.9 سیکنڈز میں 100 چار ہندسوں کے نمبروں کو ذہنی طور پر جمع کیا۔
ایک منٹ 9.68 سیکنڈز میں 200 چار ہندسوں کے نمبروں کو جوڑا۔
18.71 سیکنڈز میں 50 پانچ ہندسوں کے نمبروں کو جمع کیا۔
5 منٹ 42 سیکنڈز میں 2پانچ ہندسوں کے نمبروں کو ضرب دیا۔
51.69 سیکنڈز میں 2پانچ ہندسوں کے نمبروں کو ضرب دیا۔
2 منٹ 35.41 سیکنڈز میں 2آٹھ ہندسوں کے نمبروں کو ضرب دیا۔
یہ تمام کارنامے ایک ہی دن میں انجام دے کر آریان نے عالمی ریکارڈ کی دنیا میں اپنی دھاک بٹھا دی۔ ان کی شاندار ذہنی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے ماہرین کا ماننا ہے کہ وہ مستقبل میں مزید غیر معمولی ریکارڈ قائم کر سکتے ہیں۔