ماتلی (نمائندہ جسارت)آنے والے دن ماہ رمضان المبارک کے قیمتی ہیں اسکی تیاری کرنی ہے تاکہ ہم نیکی کو عام کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی بدین ضلع کے جنرل سیکرٹری عبد الکریم بلیدی نے جماعت اسلامی ماتلی کے استقبالیہ رمضان کے تحت مسجد بلال ماتلی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا اللہ کے رسول نے رمضان سے پہلے اپنے صحابہ کو استقبال رمضان کی تقلید فرمائی ہے جماعت اسلامی شہر شہر گاؤں گاؤں لوگوں کو رمضان المبارک کی اہمیت اور فضیلت سے آگاہ کررہی ہے۔ہم رمضان سے بھرپور فائدہ اْٹھانے کی تیاری کریں۔