پڈعیدن ،نصرت کینال میں ڈوبنے والے نوجوان کی نعش برآمد

43

پڈعیدن(نمائندہ جسارت) نصرت کینال میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش 7روز بعد نہر سے برآمد، لاش گھر پہنچنے پر کہرام۔نصرت کینال پڈعیدن بھریا میں ڈوبنے والے انٹر کلاس کے طالب علم بھریاروڈ ریلوے کالونی کے رہائشی نوجوان رضا بھٹو کی لاش7 روز بعد نواحی گاؤں لکڑ بروھی کے قریب سے برآمد ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا اور ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔واضح رہے کہ 6 روز قبل بے کابو موٹرسائیکل نصرت کینال پڈعیدن میں گرنے کے باعث دو نوجوان ڈوب گئے تھے ایک کو زندہ بچالیا گیا تھا۔