سجاول(نمائندہ جسارت) جاتی/سجاول روڈ پر چلنے والی مسافر ہائی روف گاڑی مالکان، ڈرائیورز ار اڈے کے غیر قانونی اسٹاٹرز کی کھلی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وین میں 7 سواری کی گنجائش کے مطابق 12/14 سواری بٹھاکر مسافروں کو پریشان کیا جا رہا ہے ایسی شکایت جاتی/سجاول روڈ پر سفر کرنے والے مسافر جن میں شہری،چھوٹے دکاندار اور دیگر مسافروں محفوظ میمن، عبدالرشید، محبوب میمن رحمانی، نبیل میمن، حبیب اللہ میمن اور دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ہائی روف ڈرائیوروں کی کھلم کھلا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے جاتی/سجاول روڈ جو کہ سنگل روڈ بنایا گیا تھا اس روڈ پر گاڑیوں کی آمدورفت کے باعث کافی حادثات رونما ہو چکے ہیں مگر سجاول ٹریفک پولیس کی آنکھوں پر پٹی بندی ہوئی ہے جو کہ گاڑی مالکان سے بھتے کی وصولی کرتی ہے اور جاتی کی بس اور ہائی روف گاڑیوں کا اڈا سجاول پولیس تھانہ اور ایس پی آفس صرف دو سو گز پر واقع ہیں لیکن اس غیر قانونی عمل کے خلاف کوئی بھی قانونی کارروائی نہیں کی جا رہی ۔مذکورہ شہریوں اور دیگر مسافروں نے ایس ایس پی سجاول ڈاکٹر عبدالخالق پیر زادہ ٹریفک انچارج جمن سروان سے مطالبہ کیا ہے کہ جاتی /سجاول روڈ پر چلنے والی مسافر ہائی روف گاڑیوں پر صرف 7 مسافروں کی اجازدت دی جائے بصورت دیگر گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔