کھپرو میں دل کے دورے کے باعث اموات میں اضافہ

77

کھپرو (نمائندہ جسارت)کھپرو میں ہارٹ اٹیک یا میجر اٹیک میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ غیر معیاری اشیا بازاروں میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ کھلے پکوان کی فروخت بھی جاری ہے جس پر سندھ حکومت کی پابندی ہونے کے باوجود بازاروں میں سرے عام فروخت ہوتا ہے جس کا فوڈ ڈپارٹمنٹ کوئی نوٹس نہیں لیتا جبکہ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ بھی جاگنے کو تیار نہیں وجہ معلوم نہ کر سکی کھپرو میں 15 روز کے دوران 10 اموات ہو گئی صرف8 سے 10 منٹ میں اموات ہوئی میجر اٹیک کہہ لیں وجہ صرف کھلا آئل ہے بازاروں میں فروخت ہونے والی غیر معیاری اشیا جو بازاروں میں فروخت ہو رہی ہے فوڈ ڈپارٹمنٹ صرف دفاتر تک محدود ہے خرچا پانی وصول کرنے میں مصروف ہے ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے مطالبہ کیا ہے ۔