اسلامی جمعیت طلبہ دیر ڈویژن کا سالانہ سیشن

37

لوئر دیر(آئی این پی ) اسلامی جمعیت طلبہ دیر ڈویژن کی سالانہ تنظیم برائے سیشن2025-26ء مکمل تفصیلات کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ کا اجلاس ناظم صوبہ خیبر پختونخوا اسفندیار عزت کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں صوبائی شوری سے مشاورت کے بعد شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی واڑی کیمپس میں زیر تعلیم بی ایس سوشل ورک کے طالب علم اشفاق احمد کو ناظم اسلامی جمعیت طلبہ دیر ڈویژن مقرر کیا جبکہ کہ ڈویژنل تنظیم نو کا اجلاس ناظم ڈویژن اشفاق احمد کی سر راہی میں منعقد کیا گیا جس میں مشاورت کے بعد شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی واڑی کیمپس میں زیر تعلیم سوشل ورک کے طالب علم مشتاق احمد کو جنرل سیکرٹری دیر ڈویژن مقرر کیا بی ایس کیمسٹری،غازی عمرا خان ڈگری کالج کے طالب علم طارق جمیل کو صدر بزمِ شاہین جبکہ دیر کالج میں زیر تعلیم سوشیالوجی کے طالب علم عباداللہ کو سیکرٹری بزم شاہین دیر ڈویژن مقرر کیا شعبہ تنظیم و تربیت کے لئے جامعہ کیمپس واڑی باٹنی کے طالب علم محمد وقاص مقرر کیا گیا دیر کالج میں زیر تعلیم کمپیوٹر سائنس کے طالب علم حافظ اظہار اللہ کو ناظم ضلع دیر بالا مقرر کیا گیا جامعہ کیمپس واڑی میں زیر تعلیم شعبہ ماحولیاتی سائنسز کے طالبِ علم شکیل احمد کو ناظم واڑی زون مقرر کیا گیا جبکہ میدان کالج میں زیر تعلیم زوالوجی کے طالب علم اعزاز اللہ کو ناظم میدان زون مقرر کیا گیا اسی طرح بال کالج میں زیر تعلیم نرسنگ کے طالب علم شیخ یاسین کو ناظم جندول زون مقرر کیا گیا باجوڑ خار 2 انٹر کالج میں زیر تعلیم طالب علم ذبیح اللہ کو ناظم ضلع باجوڑ مقرر کیا گیا۔