9مئی کیس: یاسمین راشد سمیت31 ملزمان پر فرد جرم عاید

100

لاہور (نمائندہ جسارت) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے نو مئی کے جلائو گھیرا ئوواقعات میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے دو مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنمائوں ڈاکٹر یاسمین راشد ،عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید سمیت31 ملزمان پر فرد جرم عاید کر دی۔ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے ملزمان کے خلاف گواہان کو شہادت کے لیے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 20فروری تک ملتوی کردی۔