برازیل : فیکٹری میں آتشزدگی سے10افراد زخمی‘ 8کی حالت تشویشناک

147
برازیل: فیکٹری میں آتش زدگی کے بعد ملازمین کو ہنگامی طور پر کھڑکیوں سے نکالا جارہا ہے

برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ملبوسات تیار کرنے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے،جن میں سے8کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آتش زدگی کے وقت فیکٹری میں 20 سے زیادہ لوگ موجود تھے،جنہیں فائر فائٹرز نے برقت کارروائی کرتے ہوئے نکال لیا۔